• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیٹ مسائل، فری لانسنگ پلیٹ فارم ہماری رینکنگ کم کرسکتے ہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی ملک بھر میں فری لانسرز کی نمائندہ تنظیم پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے صدر طفیل خان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں فری لانسنگ کی چوتھی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں لاکھوں کل وقتی اور جز وقتی فری لانسرز ہیں۔ اگر یہ مسائل برقرار رہتے ہیں تو، آن لائن فری لانسنگ پلیٹ فارم ہماری رینکنگ کو کم کر سکتے ہیں جس سے اس صنعت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔طفیل خان نے ایک مستحکم اور محفوظ انٹرنیٹ کنکشن کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے، جس سے فری لانسرز اپنا کام بغیر کسی رکاوٹ کے فراہم کر سکیں اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں۔PAFLA کے صدر اور سی ای او طفیل احمد خان نے نے کہ ہے کہ پچھلے تین ہفتوں سے فری لانسرز انٹرنیٹ کی سست رفتار اور تعطل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے فری لانسرز اپنے پروجیکٹ کی تکمیل وقت پر نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ وہ کلانٹس سے نئے پروجیکٹ نہیں حاصل کررہے ہیں جس سے نہ صرف ان کی آمدنی بلکہ ملک کے زرمبادلہ میں بھی کمی آرہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید