• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے 3 ڈی آئی جیز کی تقرریاں اور تبادلے متوقع

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سندھ پولیس کے تین ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے عہدوں پر نئے افسران کی تقرریاں اور تبادلے متوقع ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر فاروق کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا جا رہا ہے۔ جہاں سے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کو تبادلے کرکے کراچی پولیس آفس میں ڈی آئی جی ایڈمن کے طور پر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ ڈی آئی جی ایڈمن کے عہدے سے عمران یعقوب کا تبادلہ انہیں ڈی آئی جی سی پیک کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد متوقع ہے۔
ملک بھر سے سے مزید