کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر نے سندھ میں بھی بجلی کے نرخوں میں 14 روپے کمی کا مطالبہ کردیا، وفاقی حکومت کو سندھ کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات کا احساس کرنا ہو گا ،تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد شیخ نے ایک بیان میں صوبہ پنجاب کے لیے اعلان کردہ بجلی کے نرخوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ صوبہ سندھ کو بھی ایسا ہی ریلیف دیا جائے کیونکہ یہاں کی عوام اور تاجر برادری بھی بجلی کے ناقابل برداشت اور انتہائی اذیت ناک بلوں کی وجہ سے اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے لہٰذا کراچی چیمبر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلی مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری سے پرزور اپیل کرتا ہے کہ وہ سندھ کے لیے بجلی کے بلوں میں فوری ریلیف کا اعلان کریں ۔