• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس حنین جدہ پہنچ گیا

جدہ،(شاہدنعیم) رومانیہ سے خریداگیاپاک بحریہ کا نیا جہاز پی این ایس’’حنین ‘‘جدہ اسلامی پورٹ پہنچ گیا اس موقع پر کمانڈر کیپٹن ہارون عزیز نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی میجر جنرل احمد بن علی الدبئیس، کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ سعودی بحریہ کے ، ریئر ایڈمرل منصور بن سعود الجیاد، پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور کمیونٹی کی بڑی تعداد نے عشائیہ میں شرکت کی، جہاز میں مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیپٹن ہارون عزیز نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر جناب احمد فاروق، سعودی عسکری رہنماؤں اور پاکستان کے قونصل جنرل جناب خالد مجید کا شکریہ ادا کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید