• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکاندار منشیات میں استعمال چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دکاندار منشیات میں استعمال ہونے والی چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں ، معاشرے میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویشناک ہے ، نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو اپنی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے میں منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کیخلاف آپریشن کی ہدایت جاری کیںکہ منشیات میں استعمال ہونے والی اشیاء رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور دیگر اشیاء کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے۔
ملک بھر سے سے مزید