• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرجوگوٹھ: زہریلا کھانا کھانے سے 6 افراد جاں بحق، 4 کی حالت خراب

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) کنگری کے کچے کے علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے6افراد جاں بحق، 4کی حالت خراب اسپتال داخل، گاؤں میں قیامت کا منظر، زھریلا کھانا کھانے سے5بھائی بہنوں دلدار بروہی، دلبر، فہمیدا، گنج بیبی ، سونیا بروہی ایک رشتہ دار غلام اصغر بروہی سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ عبدالرشید بروہی سمیت4افراد بیہوشی کی حالت میں اسپتال داخل ہیں، واقعے کے بعد گاؤں میں قیامت صغریٰ کا منظر، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے کی کسی چیز یا دودھ میں کوئی زہریلا کیڑا گرا ہے جس سے ایسا واقعہ پیش آیا ہے، اہل علاقہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے، تاحال اسپتال سے کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی کہ ایسا کیا کھانے سے اموات ہوئی ہیں، علاقے میں ماحول سوگوار ہے۔
ملک بھر سے سے مزید