• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوبار بجلی بریک ڈاؤن، پورا پمپنگ اسٹیشن بند، دو لائنیں پھٹ گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پیر کو دو بار کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاون پورا پمپنگ اسٹیشن بند ہو گیا ،72 انچ کی دو لائینیں بھی پھٹ گئیں،کراچی کو پانی کی فراہمی بری طرح متاثر،پورے شہر کو دو کروڑ گیلن سے زائد پانی سپلائی نہ کیا جا سکا پورے شہر کو قلت کا سامناترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا پہلابریک ڈاؤن صبح ساڑھے 11 بجے ہوا اور 1 بجکر 45 منٹ پر بجلی بحال ہوئی رات 8 بجکر 10 منٹ پر ایک بار پھر اچانک بجلی کے بڑے بریک ڈاون سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن اور پانی کے بیک پریشر کے باعث 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر پانچ اور 72 انچ پی آر سی سی کی لائن نمبر ایک پھٹ گئی متاثرہ لائنوں کی اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن حکام نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا معائنہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید