• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کو تلف کرنے کیلئے شکاری بلے لائے جائینگے

اسلام آباد ( طاہر خلیل) پارلیمنٹ ہائوس میں چوہوں کی بھر مار چوہوں کو تلف کرنے کیلئے شکاری بلے لائے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس میں جنگلی چوہوں کی بہتات سے سرکاری ریکارڈ کو نقصان ہو رہا ہے ، شکاری بلے لانے کیلئے سی ڈی اے کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ، اس مقصد کیلئے 12 لاکھ روپے مختص کئے جارہے ہیں ،کفایت شعاری مہم کے تحت حالیہ برسوں میں اس مقصد کیلئے 14 سے 16 لاکھ روپے خرچ کئے جاتے تھے اور ٹھیکدار کو رقم ادا کی جاتی تھی ، چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بہتات ہے۔

ملک بھر سے سے مزید