لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق راجن پور کادورہ کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا بھی صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راجن پور ،ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں بارے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ راجن پور میں فلڈ ریلیف کیمپس و ریسکیو سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔