منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایئرپورٹس کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔
ہدایت نامے کے مطابق سی اے اے پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ایئر لائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ اور آئیسولیشن کے اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا۔
بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
گائیڈ لائنز کے مطابق اے ایس ایف ایئرپورٹس پر قائم آئیسولیشن ایریاز پر سیکیورٹی فراہم کرے گا، ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہو گا، ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کو آن آرائیول ویزا جاری نہیں کرے گا، ایف آئی اے مسافروں کی معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابندی ہو گا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کے بیگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینا ہو گی، درآمدہ اشیاء کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے ہمراہ بارڈر ہیلتھ حکام چانج پڑتال کرسکتے ہیں، پاکستان آنے والے مسافروں کی ایئر پورٹس پر تھرمل اسکریننگ ہو گی۔
گائید لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہوائی جہازوں کو لازمی ڈس انفیکٹ کیا جائے، تمام ایئر لائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔