کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے شاہ عبد اللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سندھ کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے پیغام اور فلسفے پر عمل پیرا ہونا ہوگا ، پاکستان سمیت دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے کیلئے شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عدم تشدد ، امن و آشتی کا پیغام اہم ثابت ہوسکتا ہے اور شاہ کے رسالے کو پڑھانے اور سمجھانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔