• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں داڑھی نہ رکھنے پر 280 سے زائد سیکورٹی اہلکار نوکری سے برطرف

کراچی(نیوزڈیسک)افغان طالبان کی وزارت اخلاقیات نے داڑھی نہ رکھنے پر گزشتہ ایک سال کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 280سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر کے افغانستان میں 13ہزار سے زائد لوگوں کو بھی حراست میں لے لیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق برائی کی روک تھام اور اچھائی کی تبلیغ کی وزارت نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ حراست میں لیے گئے تقریباً نصف افراد کو 24 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا ہے البتہ زیر حراست افراد کی شناخت یا ان کے مبینہ جرائم کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید