بیجنگ (اے ایف پی) سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ چین نے پانچ مقامات پر 11 جوہری ری ایکٹرز کی منظوری دے دی ،جیسا کہ ملک جیواشم ایندھن کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اخراج سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔عالمی نیوکلیئر ایسوسی ایشن کے مطابق، چین کے پاس اس وقت 56 آپریٹنگ ری ایکٹر ہیں، جو اس کی مجموعی بجلی کی پیداوار کا تقریباً پانچ فیصد ہیں۔