• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست آسام میں مسلم عائلی معاملات کے لیے قانون سازی

گوہاٹی (اے ایف پی) بھارتی ریاست آسام میں حکام نے ایک بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت مسلمانوں کو اپنی شادیوں اور طلاقوں کو قاضی کی بجائے شہری حکام کے پاس رجسٹر کرنا لازمی ہوگا، وزیراعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے کم عمری کی شادی کو روکنے میں مدد ملے گی۔اس بل کو حکومت کے مجوزہ مشترکہ سول ضابطہ قانون کے تحت ایک ریاستی سطح کے اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کی مسلم کارکنوں نے اپنے عقیدے پر حملہ کے طور پر سخت مخالفت کی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اس بل کی مخالفت کررہی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید