• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی جیلوں اور ڈیپورٹیشن سینٹرز میں موجود ایک لاکھ 11 ہزار 125 پاکستانی وطن واپس آچکے

جدہ(شاہدنعیم)سنہ2019سے جولائی 2024 تک سعودی عرب کی جیلوں اور ڈیپورٹیشن سینٹرز میں موجود ایک لاکھ 11 ہزار 125 پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں۔ مقامی اخبارکو دستیاب وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق یہ تعداد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی سفارت خانے اور جدہ قونصل خانہ کے اعدادوشمار میں ظاہر کی گئی ہے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کی کوششوں سے پانچ برسوں کے دوران سعودی جیلوں اور حراستی مراکز میں موجود 53 ہزار 626 پاکستانیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی، جدہ کے حراستی مراکز سے 2021 میں 14 ہزار، 2022 میں 22 ہزار، 2023 میں 8 ہزار 200 جبکہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 9 ہزار 426 پاکستانیوں کو رہائی دلوائی گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید