• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مکہ مکرمہ میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے سڑکیں زیرآب گئیں۔مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔بارش کے دوران صحن حرم میں زائرین دعائیں مانگتے رہے،حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید