• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: سماجی شخصیت روحی بانو کا خواتین کیلئے ’جشن آزادی میلہ‘

فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت محترمہ روحی بانو نے پیرس کے نواحی علاقے گارج لا گونس میں خواتین کےلیے ’جشن آزادی میلہ‘ منعقد کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اس میلے کو فرانس میں شاندار اور بہترین ’آزادی میلہ‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

روحی بانو نے آرگنائزر سارسل فیسٹیول عمیر بیگ کے تعاون سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد کو ایک چھت کے نیچے اکٹھا کر کے نئی مثال قائم کردی۔

جشن آزادی میلہ کی مہمان خصوصی سفارت خانہ پاکستان پیرس کی ڈی ایچ ایم محترمہ حضفہ خانم اور مہمان خاص محترمہ مریم تھیں۔ روحی بانو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کا گلدستوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا اور بعد میں ان کو پاکستانی خواتین کی طرف سے لگائے گئے مختلف اسٹالز پر لگائی گئی اشیاء دیکھائیں۔

اس موقع پر بچوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے جسے رانی کنول، آریان اور ایشہ نے تیار کیا۔ اس خوبصورت میلے میں جیولری و ملبوسات کی نمائش کی گئی جبکہ کھانوں کے بھی اسٹالز لگائے گئے۔

میلے کے دوران جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس میلے میں پاکستانی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سارہ کرن، فردوس شفقت، شعراء ممتاز ملک، شاز ملک، شمیم خان، سیاسی رہنما صائمہ بابری اور سماجی شخصیت عالیہ مرتضیٰ شامل تھیں۔

خاص رپورٹ سے مزید