جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے ٹوکیو میں پاکستان مینگو میجک فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے ملک کے ثقافتی اور معاشی تعلقات میں آم کی سفارتکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے پاکستانی آموں کے معیار پر فخر کا اظہار کیا، جو عالمی سطح پر پاکستان کی علامت بن چکے ہیں۔
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، ایم جی ایگری فوڈز اور واشن ٹریڈنگ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں سفارتکاروں، کاروباری رہنماؤں، زرعی ماہرین اور جاپان کے معروف تجارتی اداروں سمیت جاپانی معزز مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔
شرکاء نے پاکستانی آموں کی اعلیٰ کوالٹی کی تعریف کی اور پاکستانی آموں سے بنے کھانوں، سوئٹ ڈشز اور مشروبات کے ذائقے سے محظوظ ہوئے۔
کئی سالوں کے دوران پاکستان آموں کی 400 سے زائد اقسام پیدا کرنے کےلیے مشہور ہے، نے خود کو دنیا بھر میں آم برآمد کرنے والوں میں سے ایک برینڈ کے طور پر پیش کیا ہے۔
جاپانی مارکیٹ میں خاص طور پر پاکستانی آموں کی مانگ میں ان کے اعلیٰ معیار، بھرپور ذائقے اور طویل شیلف لائف کی وجہ سے نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
2023 میں 87 ملین ین مالیت کے پاکستانی آم جاپان کو برآمد کیے گئے۔ مینگو فیسٹیول جیسی تقریبات سے پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے اور ثقافتی سفارتکاری کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔