اسلام آ باد (رانا غلام قار ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کی تحسین کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ قابل تحسین ہے اور علما کرام اور خصوصی طور پر اسلامی نظریاتی کونسل کی پیش کردہ سفارشات پر غور کرتے ہوئے مذکورہ کیس کی تمام قابل اعتراض اور متنازعہ شقوں کو حذف کرنے اور مقدمہ ٹرائل کورٹ میں بلا تفریق چلانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے۔ چئیرمین کونسل نے مزید کہا کہ اس عدالتی فیصلے سے تمام مسلم امہ کے اصولی موقف اور شرعی اور قانونی رائے پرتسکین ہوئی ہے۔ جس کو کونسل قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔