• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای نے غیر ملکی تجارت کا اہم سنگ میل عبور کرلیا، شیخ محمد بن زاید

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی رواں برس ریکارڈ تجارتی ترقی پر اماراتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ یو اے ای 2031ء کے اکنامک اہداف کی طرف گامزن ہے، جو غیر ملکی تجارتی ہدف کو 4 ٹریلین درہم سالانہ تک پہنچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات نے غیرملکی تجارت کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا، ہم نے سالانہ برآمدی ہدف 6 ماہ میں ہی مکمل کرلیا۔

شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ غیرملکی تجارت صرف 6 ماہ میں ایک اعشاریہ 4 ٹریلین درہم تک پہنچ گئی۔ ملکی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا، جس میں تیل کی برآمدات شامل نہیں۔

اماراتی نائب صدر و وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امارات کی عراق کے ساتھ تجارت میں 41 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترکی کے ساتھ تجارت میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امارات کی بھارت کے ساتھ تجارت میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔

شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ عالمی تجارت کی شرح نمو ایک اعشاریہ 5 فیصد کے لگ بھگ رہی جبکہ یو اے ای نے 11 اعشاریہ 2 فیصد کی سالانہ شرح نمو حاصل کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید