• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: یہودی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

جنوبی فرانس میں عبادتگاہ کی پارکنگ میں کاروں میں آگ لگانے اور دھماکے کے الزام میں پولیس نے ایک 33 سالہ افریقی شخص کو گرفتار کرلیا۔

‎پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز لا گرینڈ موٹ میں عبادت گاہ کے نیچے کار پارکنگ میں دو کاروں کو آگ لگانے والے 33 سالہ شخص، جس کا تعلق الجزائر سے بتایا جا رہا ہے، کو پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد  حراست میں لیا گیا، مقابلے میں ایک پولیس افسر بھی زخمی ہوا۔

‎ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم افسران کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوا تھا۔

نیشنل اینٹی ٹیررازم پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح 8 بجے کے بعد لا گرینڈ موٹ کے ساحلی تفریحی مقام کے بیت یعقوب کنیسہ کمپلیکس میں پارک کی گئی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

حملے کے وقت کنیسہ کمپلیکس میں پانچ افراد موجود تھے جو محفوظ رہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید