• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، مقررین

برمنگھم (نمائندہ جنگ) عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئےہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملکی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ اوورسیز کمیونٹی نے ہمیشہ وطن کے ساتھ رشتہ جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قائم مقام قونصلر جنرل ملک کامران احمد، بیرسٹر ایوب خان ایم پی ، طاہر علی ایم پی ،بختاور میر ،سانحہ APS کے موٹیوشنل سپیکر احمد نواز، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور دیگر نے استحکام پاکستان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں برطانیہ بھر سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور مختلف اداروں میں اچیومنٹ حاصل کرنے والوں نے شرکت کی۔تقریب کے چیف آرگنائزرز آصف محمود براہٹلوی، ناصر محمود راجہ اور اوورسیز کمیونٹی کے اشتراک سے منعقد پرگرام میں شرکا بھرپور لطف اندوز ہوئے۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں نے پاکستانی موسیقی، کلچر و ثقافت کو اجاگر کیا۔ تقریب کی نظامت زاہد خٹک نےکی۔ تقریب کا آغاز قاری تنویر نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ تقریب میں ڈپٹی میئر کونسلر چمن لال ، جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود کے والد چوہدری محمود، سابق ڈپٹی لیڈر عنصر علی خان، میاں مقبول خان، رفاقت صابر، پیر منور شاہ جماعتی، چوہدری خادم، کونسلر وسیم ظفر، چوہدری شاہ نواز، احمد یعقوب، افسر شکیل، مہرالنساء، انجم جرال، آسیہ حسین، اکرام مرزا، عادل عباسی، راجہ اشتیاق، رؤف مغل، فاروق خان، نوید مغل، حاجی راجہ محمود خان سمیت سیاسی ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان ،کاروباری شخصیات کمیونٹی کے مختلف فورمز، ویسٹ مڈلینڈ، بلیک ایشین ایسوسی ایشن کے آفیسران نے شرکت کی پروگرام میں استحکام پاکستان کے حوالے سے پیغامات دیئے گئے آصف خان نے پاکستان کے قومی و ملی نغموں پر پرفارمنس پیش کی۔ خدیجہ دلنواز نے نغمے پیش کرکے خواتین و بچوں سے داد لی۔ امین ٹیڈی نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے تیار کئے گئے کیک کو تالیوں کی گونج پر کاٹ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

یورپ سے سے مزید