• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے سابق جج پر عوام کا تشدد، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جسٹس اے ایچ ایم شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ عدالت کے احاطے پر عوام نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔بنگلادیشی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سابق جسٹس شمس الدین چوہدری مانک کو سلہٹ کے قریب سرحدی علاقے سے بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے۔
اہم خبریں سے مزید