کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پشین میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، حکومت عوام کی جان ومال کی تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پولیس ولیویز اور عام شہریوں کا خون ناحق بہایا جارہا ہے لیکن ملزمان قانون کی گرفت سے اب تک آزاد ہیں ، آج26اگست پیر کو ضلع پشین میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پشتونخوامیپ ودیگر سیاسی جمہوری پارٹیوں اور انجمن تاجران کے اعلان کردہ احتجاجی مظاہرے اورجلسے میں بھرپور شرکت کریں، جبکہ تمام جمہوریت پسند ، قوم دوست ، وطن دوست طلباء اور نوجوانوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ امن وامان کے قیام کیلئے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا ایس اوجنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال، اطلاعات آرگنائزر اسفند کاکڑ، مالیات آرگنائزر نواز خپلواک، آفس آرگنائزر عظیم افغان، رابطہ آرگنائزر محمود اچکزئی، ثقافت آرگنائزر طیب خان،ڈپٹی آرگنائزرز ہارون موسیٰ خیل ،بشیر افغان،زبیر ترین، ڈاکٹر دلبر ازل، امین اچکزئی، شریف دمڑ، ڈاکٹر زبیر خلجی، خوشحال کاکڑ، وہاب آغا، ایاز شیرانی اور صدیق مندوخیل نے بیان میں کیا ۔ بیان میں ضلع شیرانی کے علاقہ کلی منگلزئی کے رہائشی اللہ نذرخان کے معصوم فرزند عیسیٰ محمد کے قتل اورلاش ویرانے میں پھینکنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔ اسی طرح ضلع قلعہ عبداللہ کے پارٹی کے سینئر رکن درہ ارمبئی کے علاقائی سیکرٹری حاجی عبدالرازق کے کوئٹہ میں قتل کی مذمت اورقاتلوں کو گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہیں۔