• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش کی صورتحال، پاکستان ٹیکسٹائل کا سورسنگ مرکز بن سکتا ہے، اختیار بیگ

کراچی (جنگ نیوز )پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور فیڈ ریشن کے سابق سینئر نائب صدر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں بگڑتی صورتحال کے مد نظر بہت سی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا رسک کم کرنے کیلئے اپنے سورسنگ آپریشن کو بنگلہ دیش سے منتقل کرنے میں مصروف ہیں ، یہ صورتحال پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے متبادل سورسنگ حب کے طور پر خود کو منوانے کیلئے ایک منفرد موقع رکھتی ہے، ڈاکٹر بیگ نے حال ہی میں وزیر تجارت جام کمال خان سے ایک ملاقات میں حکومت کو ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی کے ٹیرف کو 7 سے 8 سینٹ اور بینکوں کے مارک اپ کو سنگل ڈیجیٹ کرنے پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ جو 20 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی ، مہنگے بجلی کے ٹیرف اور بلند مارک اپ کی وجہ سے کم ہو کر 16 ارب ڈالر تک آگئی ہے، اس کے علاوہ حالیہ بجٹ SRO1125 کے تحت زیر وریٹڈ اسکیم ختم کرنے سے بھی صنعتوں کی مقابلاتی سکت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید