اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت کا اجلاس آئندہ ماہ کے وسط میں اسلام آباد میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں رکن ممالک پاکستان کے علاوہ چین، روس، بھارت ایران اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کرینگے، اجلاس کے انعقاد کا مقصد رکن ممالک کے درمیان موجودہ تجارت کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور طریقہ کار میں آسانیاں پیدا کرنا ہے جن کے متعلقہ امور پر باہمی مشاورت اور تجاویز کا بھی تبادلہ ہوگا ۔