ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ۔ضلع ملتان کے جنرل سیکرٹری حافظ ابوالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں پکا پکایا کھانا ،خشک راشن ،نقدی اور کیمپ تقسیم کیے ۔