ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنا دی گزشتہ روز دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مجرم شاہ زیب ولد محمد شریف کو عمر قید کی سزا سنائی ۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا اور اتنے ہی مجرم کی جائیداد سے وصول کیے جائیں گے ،عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 06ماہ قید بھگتنا ہو گی۔