• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے سامنے ہیلتھ ملازمین پر پولیس تشدد کیخلاف نشتر آؤٹ ڈور میں ہڑتال، پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنے میں شامل ہیلتھ ملازمین پر پولیس تشدد اور حکومتی مذاکرات میں غیر سنجیدگی کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ہدایت پر نشتر ہسپتال ملتان میں سوموار کے روز بھی آؤٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔جس میں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ایپکا کے لوگوں نے دوسرے روز بھی ہسپتال میں کام روک دیا ۔ جس کے بعد دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی جانب سے آج سے پولیو مہم کا بھی بائیکاٹ کریں گے۔
ملتان سے مزید