ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ اس سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کے احکامات دے دیے۔انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔ اسکولوں میں ٹھنڈے پانی کی دستیابی اور چھاؤں میں اسمبلی کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرے۔