• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازاروں، عوامی مقامات پر شہری سہولت کیلئے ٹوائلٹس فوری تعمیر کئے جائیں ،کمشنر ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژن میں پبلک ٹوائلٹس کے قیام کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بازاروں، عوامی مقامات پر شہری سہولت کیلئے ٹوائلٹس کی فوری تعمیر کی ہدایت دیتے ہوئے کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ صاف ستھرے ٹوائلٹس، مرد و خواتین کیلئے الگ یونٹس بنائے جائیں۔ جبکہ خصوصی افراد کیلئے ویل چیئر ریمپ، وسیع دروازے اور معاون سہارے بھی شامل ہوں گے۔ صفائی، پانی، اور صابن جیسی بنیادی سہولیات ہر وقت میسر ہونی چاہئیں۔
ملتان سے مزید