ملتان(سٹاف رپورٹر) لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز کا ڈیٹا رکھ کر بلیک میل کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے گرفتار دو ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کر دیا جہاں عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ایف آئی اے نے ملزمان غلام مرتضی اور محمد ارشد کو گرفتار کر رکھا تھا ،ملزمان نے مدعیہ کی بیٹی اور بھانجی کی ویڈیوز کے ڈیٹا کی بنا پر بلیک میل کیا۔