ملتان،شاہ جمال (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے مظفرگڑھ تک نئی بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ بس سروس کا باقاعدہ افتتاح ضلع کونسل مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا، مہمانِ خصوصی پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اورممبر صوبائی اسمبلی اور ممبر سینڈیکیٹ کمیٹی عون حمید ڈوگر تھے۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، تعلیمی اداروں کے نمائندوں، سول سوسائٹی، تاجر برادری، میڈیا اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔