• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی زیڈ یو میں طلبا تنظیم کے لڑکوں کا کلاس روم میں داخل ہو کر طالبعلم پر تشدد

ملتان(سٹاف رپورٹر) بی زیڈ یو فاریسٹری ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم محمد بلال کلاس میں لیکچر لے رہا تھا کہ پی ایس ایف کے طلبا فہد ،رانا زاہد ،حمزہ باجوہ ،ڈھلوں ،سمیع جوئیہ ودیگر کلاس روم میں زبردستی داخل ہوگئے اور خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے محمد بلال پر پسٹل تان دیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرتے رہے جھگڑے کی اطلاع پر بی زیڈ یو سکیورٹی آفیسر مہر مرید حسین کا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے بی زیڈ یو انتظامیہ کے مطابق محمد بلال کا تعلق اسلامی جمعیت طلبا سے ہے۔
ملتان سے مزید