• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میچزکے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر )پی ایس ایل میچزکے سلسلہ میں جامع ٹریفک پلان ترتیب دے دیا گیا۔ 5 سو سے زائد ٹریفک وارڈنز پنجاب پولیس افسران و اہلکاران کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران درج ذیل مقامات پر ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا اس لیے متبادل راستے اختیار کریں۔ سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں گے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف اور ڈی ایچ اے سے اسٹیڈیم تک روٹ پر کسی قسم کی گاڑی کو پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔
ملتان سے مزید