• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میںڈکیتی و چوری کے 25واقعات، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 25مقدمات درج کرلئے ۔ تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں ارسلان سے نامعلوم ملزمان موبائل چھین کر فرار ،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں منور حسین سے دو ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے۔ تھانہ قطب پور کے علاقے میں عبدالصمد سے تین ملزمان نے بیس ہزار و موبائل چھین لیا۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عامر سے ڈاکو گن پوائنٹ پر اکیس ہزار و موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ ممتاز آباد اور گلگشت کے علاقے میں مجاہد، احسن اور اخلاق سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائلزفونز لے گئے جبکہ قدیر ، یوسف ،ارشد علی ، محمد علی ، عادل اویس ، عثمان ،اللہ دتہ ،صفدر ،ارم ، مدثر ،فرید ،شوکت ،ابوبکر ، اعظم ،سکینہ بی بی ،عابد حسین ، حبیب الرحمٰن اور عامر افضال کی نقدی ،طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں، موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید