• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش، ملازمین کا تیسرے روز بھی احتجاج، ڈی چوک پر دھرنا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ، ایجنسیاں) یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کیخلاف ملازمین کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری رہا،ڈی چوک پر دھرنادیا ، رانا ثناء سے مذاکرات ، مطالبات کی منظوری کیلئے4دن کی مہلت،دھرنا ختم، یوٹیلیٹی سٹورز ہیڈکوارٹرز کے باہر جاری رہیگا ۔دوسری طرف یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو مطالبات کی منظور ی کیلئے چار دن کی مہلت دیکر ڈی چوک سے دھرنا ختم کر دیا ،ملازمین یوٹیلیٹی اسٹورز ہیڈکوارٹرز کے باہر دھرنا جاری رکھیں گے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ڈی چوک پہنچ جائیں گے،پیپلز پارٹی کی قیادت کی حمایت پر حکومت نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، ملازمین کی 3رکنی کمیٹی کے رانا ثناءاللہ کے ساتھ مذاکرات ہوئے ،کمیٹی میں راجہ مسکین، سید عارف حسین اور چوہدری انور وقار شامل تھے ، حکومتی تجاویز پر وقت مانگ لیا گیا ،رانا ثناء اللہ نے مذاکراتی کمیٹی سے پیر تک مہلت مانگ لی۔
ملک بھر سے سے مزید