• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خسارے والے اداروں کی نجکاری اہم ترین تیزی سے نمٹانا ہوگا‘ عبدالعلیم خان

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خسارے والے قومی اداروں کی نجکاری اہم ترین معاملہ ہے جس کو قوانین و ضوابط کے مطابق تیزی سے نمٹانا ہوگا۔ملکی معیشت پر نجکاری کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں ’’موڈیز‘‘ کی ریٹنگ واضح ثبوت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت پر نجکاری کے عمل کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ’’موڈیز‘‘ کی ریٹنگ اس امر کا واضح ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے 223ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل سمیت نجکاری کے مختلف امور اور پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پرائیویٹائزیشن سے ملکی خزانے پر بوجھ کم ہوگا اسی لئے مزید ادارے بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید