• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق پٹرولیم کے شعبے اور پاکستانی زائرین کیلئے ویزا سمیت ہر سہولت فراہم کریگا

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) عراق پٹرولیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریگا۔ عراقی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاری اور پاکستانی زائرین کیلئے ویزا اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھی پاکستان اور عراق مشترکہ کوششوں پر متفق ہو گئے۔ پاکستان عراق پارلیمانی دوستی گروپ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی کنونیئر پاک عراق فرینڈشپ محترمہ سحر کامران کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔ کنونیئر سحر کامران نے کہا کہ یہ دوستی گروپ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کیلئے راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔ عراق کے سفیر نے اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

ملک بھر سے سے مزید