• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن قاسم میں بجلی چوری کیلئے 2 ٹن وزنی 1400 غیرقانونی تار ہٹادیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے۔ الیکٹرک کی کنڈہ مافیا اور نادہندگان کے خلاف مسلسل کاررائیاں، بن قاسم میں بجلی چوری کے لیے 2 ٹن وزنی 1400 غیرقانونی تار ہٹادیے گئےکے۔ الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں حال ہی میں پاور یوٹیلیٹی نے بن قاسم اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2105 کلوگرام وزنی 871 کنڈوں کو کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا جس کے ذریعے 700 گھروں کو بجلی مہیا کی جا رہی تھی اور سالانہ ایک لاکھ یونٹس کی چوری ہو رہی تھی۔کے۔ الیکٹرک نے کارروائی کے دوران بن قاسم کے علاقے بگٹی گوٹھ میں 200کلوگرام وزنی 300 سے زائد کنڈے جبکہ اولڈ حسن پنہور گوٹھ میں 445 کلو گرام وزنی 250 کنڈے کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹا دیے گئے کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے نیٹ ورک کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کرکے لگائے جاتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید