• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک‘ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عبوری مالی نتائج کی منظوری دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز نے 30جون ،2024کو ختم ہونے والی ششماہی مدت کیلئے بینک کے عبوری مالی نتائج کی منظوری دے دی، ۔بینک کی مجموعی آمدن مالی سال 2023کی پہلی سہ ماہی میں 92.2بلین روپے کے مقابلے میں 5.1فیصد اضافہ کے ساتھ 96.8بلین روپے رہی۔ بینک کی بالخصوص مالی سال 2024کی دوسری سہ ماہی کے دوران مستحکم رہی، مالی سال 2024کی پہلی سہ ماہی میں 42.5بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال2024کی دوسری ماہی کے دوران 54.4بلین روپے حاصل کئے۔۔ ان نتائج کی وجہ فنڈ اور غیر فنڈ پر بنی آمدن میں مضبوط کارکردگی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید