• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پانچ نگران مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نے 22 ستمبر کو منعقد پونے والے ایم ڈی کیٹ امتحان کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پانچ نگران مقرر کردیئے ہیں جن میں سندھ سے ڈاکٹر امجد سراج میمن، پنجاب سے پروفیسر خالد مسعود گوندل، کے پی کے سے پروفیسرمحمد زبیر خان ،بلوچستان سے پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ اسد اور اسلام آباد سے بیرسٹر سلطان منصور شامل ہیں۔ امتحانی عمل کی نگرانی کے لیے متعلقہ حکام نے جن اداروں کو نامزد کیا ہے ان میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، لاہور (پنجاب)، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز شامل ہیں۔ ایم ڈی کیٹ کے لیے کل 174744 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد پی ایم اینڈ ڈی سی نے 167077 درخواستوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید