• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، انتظامی مسائل، اسلام آباد سے جمعہ کی 8 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) انتظامی مسائل اور موسمی خرابی کی وجہ سے اسلام اباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 8پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ 10پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق سعودی ایئر لائن کی ریاض اسلام اباد کی دو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام اباد سے اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 251، 252 اسلام اباد سکھر کی پی ائی اے کی پرواز پی کے 631، 632 اسلام اباد دبئی کی پروازیں پی کے 211، 212 منسوخ ہیں۔ کراچی اسلام اباد کی پرواز پی کے 368 پونے 7 گھنٹے تاخیر سے رات پونے 11 بجے روانہ ہوگی لاہور استنبول کی پرواز ٹی کے 715 ایک گھنٹہ، اسلام اباد ریاض کی پرواز پی کے 753 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے جائے گی۔ اسلام اباد کراچی کی پرواز پی کے 309 سات گھنٹے تاخیر سے رات 2 بجے روانہ ہوگی۔ لاہور کوئٹہ کی پرواز پی کے 322، 323 کی آمد و روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ، لاہور سے دوحہ کی پرواز پی کے 279 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کی گئی ہے۔ سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 سات گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید