• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ( بی او ڈی ) نے شیئر ہولڈر ڈائریکٹر ندیم نقوی کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کردیا ہے،پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو نوٹس میں آگاہ کیا ہے کہ پی ایس ایکس کے شیئر ہولڈر ڈائریکٹر ندیم نقوی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی منظوری سے عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے اور ندیم نقوی 3ستمبر 2024سے قائم مقام سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے اور مستقل سی ای او کی تقرری یا 30 نومبر 2024 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق ندیم نقوی حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کراچی کے سی ای او ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید