• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری کے ڈی اے، 53 ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات واپس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری کے ڈی اے نے مشکوک ملازمین کی فہرست میں درست ملازمین کے نام شامل کرکے پوری لسٹ کو متنازعہ بنا دیا اب 53ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کے احکامات واپس لے لئے گئے ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں جعلی اور مشکوک بھرتی کے الزامات میں 53 ملازمین کی بند کی گئیں تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،کے ڈی ا ے میں 2016 ءسے قبل کے بھرتی شدہ ملازمین کے نام مشکوک ملازمین کی فہرست میں شامل کئے جانے پر پیپلز لیبر بیورو،اور پیپلز لیبر یونین کے ڈی اے سمیت ادارے کی سی بی اے نے بھی احتجاج کیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید