• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو ویکسین کیلئے اسرائیل اور حماس تین روزہ جنگ بندی پر رضامند

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل اور حماس نے غزہ میں پولیو ویکسین کی فراہمی کیلئے جنگ میں وقفے پر رضامندی ظاہر کردی ہے،ویکسی نیشن کا آغاز اتوار سے ہوگا، صبح 6بجے سے لیکر دوپہر 3بجے تک جنگ میں وقفہ ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ لڑائی میں تین مختلف اوقات میں تین تین روزہ وقفہ کیا جائے گا تاکہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کی جاسکے۔ فلسطین میں موجود ڈبلیو ایچ او کے سینئر عہدیدار رک پیپرکان نے بتایا کہ ویکسی نیشن مہم کا آغاز اتوار سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت صبح 6 بجے سے لیکر دوپہر تین بجے تک جنگ میں وقفہ کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید