• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی این جی اسٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں تمام صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کے لیے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان،ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث لائن پیک متاثر ہوا ہے اور سسٹم میں پریشر کی کمی ہے اس لئے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت تمام صنعتیں بشمول انکے پاور جنریشن یونٹس اور تمام سی این جی اسٹیشنز (بشمول جو آر ایل این جی پر چلائے جا رہے ہیں) کو اتوار یکم ستمبر کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک چوبیس (24) گھنٹے کے لیے گیس بند رہیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید