• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر، صنعتکار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں 28 اگست کی کامیاب ہڑتال پر دکانداروں ، تاجروں اور صنعتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کے تاجر ، صنعتکار ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ، نامسائب حالات ، حکومتی عدم دلچسپی اور سہولتوں کے فقدان کے باوجود بھی ہمارے صنعتکاروں اور تاجروں نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے صنعتوں کو چلا رہے ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید