آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: نماز با جماعت کے دوران صف میں فجر کی سنت پڑھنا کیسا ہے ؟
جواب: فجر کے علاوہ دوسری کوئی بھی فرض نماز شروع ہوچکی ہو تو سنت شروع کرنا درست نہیں ہے، اس لیے کہ آں حضرت ﷺ کا ارشاد ہے:" جب جماعت شروع ہوجائے تو سوائے اس نماز کے کوئی اور نماز نہ پڑھی جائے۔"ہاں اگر سنتیں یا نفل شروع کرچکا ہو، پھر فرض نماز شروع ہوجائے تو دو رکعت مکمل کرکے سلا م پھیردے، اور اگر چار رکعت والی سنت پڑھ رہا ہو اور تیسری رکعت شروع کردی تو چار مکمل کرکے جماعت میں شامل ہوجائے۔باقی جماعت کی نماز کے دوران فجر کی سنت صف میں نہیں پڑھنی چاہیے، بلکہ صف سے ہٹ کر ادا کرنی چاہیے۔