• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں جنگی جرائم کی ’پردہ پوشی‘ سابق برطانوی جنرل کی تعیناتی منسوخ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی حکومت نے افغانستان میں اسپیشل ایئر سروس (ایس اے ایس) کے جنگی جرائم کی پردہ پوشی میں ملوث ایک سابق جنرل کی بطور مشیر قومی سلامتی تقرری روک دی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق جنرل گیوین جینکنز کو سابق وزیراعظم رشی سونک نے کچھ ماہ پہلے اپریل میں تعینات کیا تھا۔ ٹائمز اخبار نے رپورٹ کیا کہ اب برطانیہ کے موجودہ وزیراعظم لیبر پارٹی کے رہنما کیئر سٹارمر نے مسلح افواج کے سابق نائب سربراہ جینکنز کی تقرری منسوخ کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید